Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'اگر ایونٹ 2021 میں منعقد نہ ہوسکا تو۔۔' ٹوکیو اولمپکس کے سربراہ کا بڑا اعلان

شائع 29 اپريل 2020 01:14pm

ٹوکیو اولمپکس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اولمپکس کا انعقاد 2021 میں بھی نہ ہوسکا تو اسے دوبارہ ملتوی کرنے کے بجائے منسوخ ہی کردیا جائے گا۔

ٹوکیو اولمپکس کا 2021 میں انعقاد بھی خطرے میں پڑگیا، ماہرین صحت نے کورونا وائرس کی ویکسین کے بغیر اولمپکس کو بڑا رسک قرار دے دیا۔ گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کو بھی فکر لاحق ہوگئی۔

ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد رواں سال جاپان میں ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے انہیں ایک سال کیلئے ملتوی کرنا پڑا اور اب یہ مقابلے اگلے سال 23 جولائی سے 8 اگست تک شیڈول ہیں۔

ماہرین صحت نے کورونا کی ویکسین کے بغیر گیمز کے انعقاد پر سوال اٹھایا تو آرگنائزنگ کمیٹی کے چیف یوشیرو موری نے کہہ دیا کہ مقابلوں کو دوبارہ ملتوی کرنا پڑا تواسے منسوخ ہی کردیا جائے گا تاہم وہ آئندہ سال اولمپکس کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے پرعزم ہیں۔